پنجاب: حکومت اور گورننس سسٹم میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ

Published On 09 June,2024 01:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزارتوں اور محکموں میں تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں میں ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت وزارتوں کا حجم کم کر کے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے مختلف اداروں کو ضم کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا جس سے اربوں روپے کی سالانہ بچت اور حکومت اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔