ڈیرہ آئی خان (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے جانوروں کے معالج کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کاروں نے مغوی ڈاکٹر کی فیملی سے 8 کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کو اغوا کر لیا گیا، مغوی ڈاکٹر محکمہ مصنوعی نسل کشی حیوانات رتہ کلاچی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تعینات تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سید غضنفر حسین شاہ گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئے تو راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، اغوا کاروں نے مغوی ڈاکٹر کے اہل خانہ کو موبائل فون کے ذریعے کال کی اور ان سے سید غضنفر حسین شاہ کی رہائی کے بدلے 8 کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خان نے سید غضنفر حسین شاہ کے اغوا میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔