کرم: (دنیا نیوز) دو قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا، جھڑپوں میں اب تک 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے 6 مقامات پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بھاری و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جھڑپوں میں اب تک 20 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے باعث مین شاہراہ آمدورفت کے لئے بند ہے، جس سے اطراف کے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گزشتہ روز سے بوشہرہ، مالی خیل، گدو، مقبل، کنج علیزئی، خار کلے، بالش خیل میں سیز فائر کیلئے انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں ، تاحال انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔
واضح رہے جائیداد کے تنازع پر شروع ہونیوالی جھڑپ مختلف علاقوں میں پھیل چکی ہے۔