گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے تھیٹر میں ڈرامہ دیکھتے ہوئے نوجوان کو قتل کرنے کا معاملہ حل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھیٹر میں قتل کا افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں پیش آیا تھا تاہم اب واقعے کی سی سی ٹی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم تھیڑ میں گھس کر ہوائی فائرنگ کرتا ہے جس سے خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے ہوائی فائرنگ کے بعد نوجوان واصف کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، کھیالی پولیس نے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا، مقتول مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا گوجرانوالہ کے ہیڈ عامر سہیل بٹ کا بھائی تھا۔