کراچی منگھو پی: فائرنگ سے نجی ٹاور کمپنی کا چوکیدار قتل

Published On 31 July,2024 05:44 am

کراچی (دنیا نیوز) منگھو پیر ونگو گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نجی کمپنی کے ٹاور کا چوکیدار ہے، موٹرسائیکل سے دو افراد سے مقتول کا جھگڑا ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے مقتول کو ایک گولی لگی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول سے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں ہوئی، تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔