عارف والا:تیز رفتارموٹرسائیکل درخت سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 2 جاں بحق

Published On 31 July,2024 03:26 am

عارف والا(دنیا نیوز)چوک مرلے کے قریب آندھی کی وجہ سے سٹرک پر گرے درخت کے ساتھ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹکرانے سے خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

عارف والا میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے باعث ایک درخت ٹوٹ کر سٹرک پر گر گیا،  اسی اثناء میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اس درخت کے ساتھ ٹکرا گیا۔
 
حادثہ کی وجہ سے خاتون اور مرد شدید زخمی ہو گئے،،،تاہم چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے، ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، جس کے باعث دو قیمتی جانیں چلی گئیں۔
 
ٹریفک حادثہ میں ایک لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی ہے  جس کی حالت ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے۔