اوکاڑہ(دنیا نیوز) تھانہ صدر اوکاڑہ میں 26 ٹو ایل میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کا انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکو کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی زخمی ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کے 30 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث نکلا۔
گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے ڈاکووں نے سیدھی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے بتایا کہ اپنی حفاظت اور سیلف ڈیفنس کیلئے جوابی فائرنگ کی۔
ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے زخمی ڈاکو کے قبضہ سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ خطرناک زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔