کراچی: پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2 زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 07 August,2024 10:09 am

کراچی: (دنیانیوز) تھانہ لانڈھی پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2زخمی ڈاکو گرفتارکرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق ڈاکو چراغ ہوٹل کےقریب شہری سےلوٹ مارکررہےتھے، ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، اہلکار محفوظ رہا، گولی پولیس اہلکار کی وردی میں سے آر پار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سےدو 9 ایم ایم پستول اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔