سکھر: زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں جھگڑا، 4 افراد قتل

Published On 11 August,2024 06:53 pm

سکھر: (دنیا نیوز) باگڑجی تھانے کی حدود میں زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باگڑجی کے کچے کے علاقے میں پیش آیا ہے، عطرانی برادری کے دونوں گروپوں میں زمین کا دیرینہ تنازع چل رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گروپ نے زمین پر کام کرنے والے دوسرے گروپ کے افراد پر حملہ کردیا ، فائرنگ میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 2 ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاک ہونے والے میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔