لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والا برقعہ پوش گرفتار کرلیا۔
کوٹ لکھپت پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، شنگھائی پل سے برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا، منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں ملزم کو برقعہ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم علی رضا شاپنگ کے لئے آئی فیملیز کو ہراساں کر رہا تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
اخلاق تارڑ نے مزید بتایا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔