پنجاب میں پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا

Published On 22 August,2024 10:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اضلاع کے سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت ایس ایس پیز کے علاوہ کسی افسر کو مسلح گارڈ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی، ان افسران کے علاوہ کوئی افسر یا اہلکار مسلح نہیں رہے گا۔

مراسلہ سی سی پی او لاہور،آر پی او، سی پی او راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو ارسال کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں بھی پولیس افسران اور فورس کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، صرف مجاز افسران سی پی اوز، ایس ایس پیز اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے ہمراہ مسلح پولیسں گارڈ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔