کراچی: (دنیا نیوز) جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے سامان سے جعلی پاسپورٹ اورجعلی کینیڈین پی آرکارڈ برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے مذکورہ دستاویزات کی تیاری کیلئے ایجنٹ کو 60 ہزار روپے بھی دئیے، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔