لاہور: (دنیا نیوز) نشتر کالونی میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ کا اشتہاری ملزموں سے مقابلہ ہوگیا، مقابلے میں انتہائی مطلوب اشتہاری عبدالرحمان مارا گیا۔
آرگنائزڈ یونٹ کینٹ عبدالرحمان کو نشاندہی کے لئے لے کر جارہا تھا، ملزم کو بچانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم عبدالرحمان مارا گیا، پولیس نے حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک اشتہاری ملزم نے چونگی امرسدھو میں دوران ڈکیتی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تھی، لڑکی کی والدہ نے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے دونوں کو قتل کر دیا تھا۔