لاہور : (دنیا نیوز) پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں جیوفینسنگ میں 3 ہزار نمبر شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب 2 ستمبر کو کار پر فائرنگ کرکے امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کیا گیا تھا، اس کے بعد مقدمے میں قیصر بٹ کو نامزد کیا گیا تھا۔
جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوع کے گردو نواح کی فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور مختلف ٹیمیں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے جیو فینسنگ میں 3 ہزار نمبر شارٹ لسٹ کرلیے ہیں اور سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے 60 موٹرسائیکلز کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ پر لگے سیف سٹی کیمرے خراب تھے، پولیس اب تک مرکزی ملزمان کو ٹریس اور گرفتار نہیں کرسکی ہے۔