فورٹ عباس: (دنیا نیوز) تھانہ مروٹ کے علاقہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا، سب انسپکٹر سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ورثا کے مطابق سب انسپکٹر نے اپنے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ شہری کو گھر سے گرفتار کیا تھا، پولیس کے تشدد سے مقتول جاں بحق ہوگیا جبکہ لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس تشدد سے جاں بحق شخص کی محمد سرفراز کے نام سے شناخت ہوئی ہے، تشدد زدہ لاش ملنے پر ورثا نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق شہری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، مقدمے کے بعد سب انسپکٹر ابرار سمیت دیگر اہلکار فرار ہوگئے۔