گوجرانوالہ میں سنگدل باپ نے 8 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

Published On 11 September,2024 05:01 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سنگدل باپ نے بدترین تشدد کر کے 8 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حامد نے گھریلو ناچاکی پر بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرکے لاش رات و رات دفنا دی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول بچے کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کروائی جائے گئی۔