قصور: (دنیا نیوز) تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص مقامی اخبار کا رپورٹر بتایا گیا ہے، فائرنگ کا واقعہ کوٹ مراد خان شیفح والا چوک میں پیش آیا۔
پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس حکام کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے۔