جعلی ویزہ پر کینیڈا جانے والے ملزم کی ایف آئی اے حراست سے فرار ہونیکی کوشش

Published On 20 October,2024 05:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جعلی ویزہ پر کینیڈا جانے والے ملزم کی ایف آئی اے حراست سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم زین نے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش کی جس پر آئی اے نے آف لوڈ کر ملزم کو جعلی ویزے کی تحقیقات کیئلے ایف آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔

ملزم نے فرار ہونے کیلئے واش روم کے بہانے ایف آئی اے کی عمارت سے چھلانگ لگادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔