کراچی: (دنیا نیوز) لی مارکیٹ کے قریب فلیٹ سے 4 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ، زیر حراست ملزم بلال نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گھر کا فرد بلال ہی تینوں خواتین اور بچی کے قتل میں ملوث ہے، ملزم دو ہفتہ قبل عمرہ ادا کرکے آیا تھا، ملزم بلال گھر کی کچھ خواتین پر ناجائز تعلقات کا شک کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 4 خواتین کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا
ملزم بلال نے تیز دھار آلے سے طلاق یافتہ بہن، کمسن بھانجی، بھابھی اور ماں کو قتل کیا، ملزم بلال اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا ہے، ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔