لاہور: (دنیا نیوز) ہنی ٹریپ کی ملزمہ تانیہ کو انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔
ملزمہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاوان کیلئے ایاز محمد کو اغوا کیا۔
ملزمہ نے ٹیلی فون کے ذریعے مدعی اور اس کی بہن کو فون کر کے دو کروڑ روپے تاوان اور 2 آئی فون فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، ملزمہ نے تاوان نہ دینے پر مغوی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
واضح رہے کہ مغوی ایاز محمد اپنی بیٹی کو جام شورو جانے کا بتا کر ملزمہ سے ملنے گیا تھا، ملزمہ کے خلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ در ج ہے۔