احتجاج کا کیس: اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Published On 17 October,2024 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد ِدہشت گردی عدالت اسلام آباد نے احتجاج کرنے کے کیس میں اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کو جوڈیشل کر دیا۔

اعظم سواتی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی پیش کیا گیا تھا، اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔