9 مئی کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی

Published On 24 August,2024 05:55 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ کی 9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہوئی، عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عالیہ حمزہ نے ضمانت منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے کھڑے ہیں، ہم ہر طرح کے کیسز کا سامنا کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنرل الیکشن میں فیصل آباد نے یہ بتادیا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، جلسے کے لئے ہم پُرجوش تھے مگر لیڈر کے حکم پر ہم پیچھے ہٹ گئے، ہمارے لیے کارکن سب سے پہلے ہیں، آج بھی عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ کیسز کے باوجود میں اپنے لیڈر کے ساتھ تھی اور ساتھ رہوں گی، اگر لیڈر نے کہا جلسہ کرنا ہے تو ہم سب باہر نکلیں گے، جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی، سیاسی کارکنان اور لیڈران کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔