9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات کی جیل میں سماعت

Published On 12 July,2024 05:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات کی جیل میں سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمات پر مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی، عدالت نے 5 مقدمات کا سپلیمنٹری چالان پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

ضمنی چالان پیش ہونے پر تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد ہو گی، عدالت نے اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات اور زمان پارک اور مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمنی چالان طلب کیا گیا ہے۔