انسداد دہشتگردی عدالت: شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

Published On 13 June,2024 06:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے 8 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 9 مئی کے 8 مقدمات میں جوڈیشل کر دیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک نے دلائل دیئے۔