لاہور: (دنیا نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں پر درج مقدمہ ڈسچارج کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے بیرسٹر شاہد مسعود، مقصود صابر انصاری اور مہر سلیم سمیت 42 ملزمان کو رہا کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزمان کو جی پی او چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ انارکلی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔