لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت 9 مئی کے کیسز کے جیل ٹرائل پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس کی کارروائی 12 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے مغلپورہ کے علاقے میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں کل کا دن فرد جرم کی کارروائی کے لیے مقرر کر دیا۔
عدالت کے مطابق شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر مغلپورہ توڑ پھوڑ کے مقدمے میں کل فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، جج اے ٹی سی نے کہا کہ آج غیر رسمی باتیں کروں گا۔
صنم جاوید نے جج اے ٹی سی سے استدعا کی کہ 8 ستمبر کو جلسہ میں شرکت کرنی ہے، لہٰذا آئندہ پیشی پیر کے روز مت رکھیے گا، جس پر جج نے کہا کہ ہوسکتا ہے جلسے کی تاریخ اگلے ستمبر تک چلی جائے۔