اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

Published On 21 October,2024 10:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، حب، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، گوجرانوالہ میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 66 کلو چرس،18 کلو540گرام آئس برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو182گرام ویڈ،1 کلو ہیروئن،44 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کےطلباء کوبھی منشیات فروخت کرنےکااعتراف کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔