شیرا کوٹ میں فائرنگ سے 2 افراد قتل

Published On 21 October,2024 09:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیراکوٹ، بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی لاہور کے مطابق مقتولین کی شناخت عامر اور شمشیر کے ناموں سے ہوئی جبکہ آفاق نامی ملزم موقع سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آفاق اپنے دوستوں شمشیر اور ذوہیب کے ہمراہ شیخوپورہ سے آیا تھا، تینوں ملزمان نے فائرنگ کر کے عامر کو قتل کیا جبکہ ملزموں کی اپنی ہی فائرنگ سے انکا ساتھی شمشیر بھی مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول عامر کا ملزم آفاق کی اہلیہ کے ساتھ تعلق دوہرے قتل کی وجہ بنا، پولیس نے موقع پر پہنچ پر مزید تحقیقات شروع کردیں۔