کندھ کوٹ: دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد قتل

Published On 20 October,2024 11:38 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ جگن کی حدود میں معمولی بات پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔