اکبری گیٹ میں داماد نے ساس اور سسر کو قتل کردیا

Published On 21 October,2024 04:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ اکبری گیٹ کی حدود میں دوہرے قتل کی واردات، داماد نے ساس اور سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق میاں بیوی کی شناخت شیعان اور شبانہ کے نام سے ہوئی ، داماد فیصل نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم فیصل بیوی سے ناراضگی پر صلح کرنے گھر آیا ، صلح کی بجائے ملزم نے فائرنگ کر دی، دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مرکزی ملزم موقع سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔