گوجرانوالہ: شوہر نے جائیداد ہتھیانے کیلئے بیوی قتل کر دی

Published On 22 October,2024 12:36 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) شوہر نے جائیداد کی خاطر بیوی کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں پیش آیا، مقتولہ فاطمہ کو وراثت سے اڑھائی مرلہ پراپرٹی ملی تھی، ملزم اعجاز بیوی کی پراپرٹی ہتھیانا چاہتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فاطمہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔