کراچی: ماں، بہن، بھاوج، بھانجی کو قتل کرنے والے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

Published On 22 October,2024 01:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی لی مارکیٹ میں ماں، بہن ، بھاوج اور بھانجی کے قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والے ملزم بلال کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ تمام لوگوں کو کیوں مارا؟ ملزم نے جواب دیا کہ تمام لوگ مجھے تنگ کرتے تھے، جس کی وجہ سے قتل کا منصوبہ بنایا، عدالت نے کہا گھر چھوڑ کر جاسکتے تھے، ایسا عمل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

ملزم نے کہا ویڈیو بنانے کی وجہ سے صرف بہن کو قتل کرنا چاہتا تھا، ثبوت مٹانے کیلئے سب کو مار دیا۔