کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
واقعہ ملیر میمن گوٹھ کے علاقے سموں گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، قتل کئے جانے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مقتول سموں گوٹھ کا رہائشی تھا جو کہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ اور اسٹیٹ ایجنٹ بھی بتایا جاتا ہے تاہم پولیس مقتول کے ورثا سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ میں اسلحے کے استعمال کا بھی بتایا جا رہا ہے جس کی تصدیق کرائی جا رہی ہے۔