لاہور: (دنیا نیوز) پیسوں کے لالچ میں دوستوں نے اغوا کرکے اپنے دوست کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
قتل کی وارداتوں کا افسوسناک واقعہ گلبرگ میں پیش آیا، ملزموں نے دوست کو اغوا کیا اور رہائی کے بدلے اہلخانہ سے پیسوں کا مطالبہ کیا، پیسوں کی ادائیگی کے باوجود ملزموں نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔