تھرپارکر: (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) سندھ کے ضلع تھرپارکر کے گاؤں کویا میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں ماں باپ، بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں، ملزم شنکرٹھاکر نے 3 بچوں اور بیوی کو مبینہ طور پر کھانے میں زہر دے کرقتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو مارنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہےتاہم واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
پولیس نے لاشیں تحصیل ہسپتال ننگر پارکر منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔