کھاریانوالہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3 بچے زخمی

Published On 04 December,2024 06:39 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) نواحی علاقے کھاریاںوالہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔

زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شادی کی تقریب میں دلہے کے بھائی سمیت 4 افراد فائرنگ کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔