خانپور مہر: نامعلوم افراد کے تشدد سے میاں جاں بحق، بیوی زخمی

Published On 08 December,2024 10:50 am

خانپورمہر: (دنیا نیوز) خانپور مہر میں نامعلوم افراد کے تشدد سے میاں جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ خانپور مہر کے علاقہ بھاگسر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی پر کلہاڑیوں اور ڈوں سے تشدد کیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ تشدد کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بیوی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔