بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق فیض آباد کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کا چھری سے گلا کاٹ دیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ قتل کے بعد شوہر اور اس کی دوسری بیوی فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔