مریدکے میں 2 دوستوں کو اغوا کرکے تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا گیا

Published On 12 December,2024 03:21 am

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں دو دوستوں کا اغواکرکے تاوان نہ ملنے پر دونوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے تین میں سے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان حقیقی بھائی حماد اور نعمان مغویان کے گہرے دوست نکلے، ملزمان کے انکشاف پر کھیتوں سے دونوں لاشیں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے، ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔