اٹک : (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، متوفین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
افسوسناک واقعہ اٹک کی تحصیل جنڈ کے علاقے گلیال میں زمین کے تنازع پر پیش آیا جہاں فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ ممارث ، 30 سالہ عامر اور 26 سالہ کامران شامل ہیں، لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فریقین کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا، ڈی پی او کی ہدایت پر تفتیش کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب پولیس کی فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، شواہد کی روشنی میں مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا۔