کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025ء تک نافذ العمل رہے گا۔