کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع دیدی گئی۔
ملزم ارمغان نے والد سے ملاقات سے انکار کر دیا، ملزم ارمغان نے والد کی جانب سے کئے گئے نئے وکیل کو بھی ماننے سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔
صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی گئی۔