فیصل آباد: (دنیا نیوز) پیپلز کالونی کے علاقے میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 30 سالہ مہوش کو موت کے گھاٹ اتارا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
مزاحمت پر قتل ہونے والی مہوش کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اورملزموں کی تلاش شروع کر دی۔