کراچی: (دنیا نیوز) سپر ہائی وے پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کرنے پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ سپر ہائی وے پر فقیرہ گوٹھ،پریشان چوک کےقریب پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے میاں بیوی سے لوٹ مار کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے دوران ڈکیتی مزاحمت کی تو ڈاکو نے گولی چلا دی جس سے خاتون موقع پر دم توڑ گئی، جاں بحق خاتون کی شناخت 26 سالہ صائمہ زوجہ عرفان کے نام سے ہوئی۔