ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) تھانہ پروآ کی حدود میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 3 خواتین جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات اور ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔