نوشہرہ: نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے خواجہ سراء کو قتل کر دیا

Published On 02 April,2025 11:54 am

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے خواجہ سراء کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں مقتول خواجہ سراء شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جا رہی تھی کہ راستے میں علاقہ کاہی کے مقام پر 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی نعش قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول خواجہ سراء کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔