ٹانک میں مخالفین کی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 01 April,2025 12:34 pm

ٹانک: (دنیا نیوز) ٹانک میں مخالفین کی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ٹانک کے نواحی علاقے اماخیل میں مخالفین نے فائرنگ کر کے بچی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق علی پور کے علاقے بستی جانگلہ میں تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا، بیٹے نے جھگڑے کے دوران پستول سے فائرنگ کی، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔