شکار پور: (دنیا نیوز) شکارپور میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
رستم چوک میں موٹر سائیکل سوار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالواحد بروہی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک بچی سمیت چار افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال پہنچ کر ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا، مسلح افراد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔