کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں گھر پر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف سکوائر کے قریب گھر میں موجود میاں بیوی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت گل بی بی اور مرد کی محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔