جائیداد کی لالچ میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی کو زخمی کر دیا

Published On 12 March,2025 10:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جائیداد کی لالچ میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کر دیا، مقتولہ کی شناخت رضوانہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

پولیس تھانہ سندر کی حدود میں قتل کا واقعہ پیش آیا، ملزم نے سگی ماں کو چھری کے وار سے قتل کیا اور سگے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔

تھانہ سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، ملزم علی حسین قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا، ملزم نے جائیداد کی لالچ میں چھریوں کے وار سے والدہ اور بھائی کو زخمی کیا۔

والدہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی، پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔